مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 45 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 45 وہابی دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اداروں کی اطلاعات پرکیا گیا جب کہ جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں پیرودہائی ، فوجی کالونی ، ڈھوک حسو اور اس کے ملحقہ علاقے شامل ہیں اور حراست میں لئے گئے 45 دہشت گردوں کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
پاکستانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 45 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
News ID 1861089
آپ کا تبصرہ